28-07-2017

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر کے خلاف ایک ہی ریفرنس میں دو بارہ کاروائی خلاف قانون قرار دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو ان کے خلاف ایک کیس میں دوبارہ انکوائری کرنے سے روک دیا  ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد یونس تہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں فاضل عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ۔