10-04-2017

نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پاکستان آرمی نے اپنے نام کرلی جبکہ  ویمنز ایونٹ واپڈا نے جیت لیا ہے۔

نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سات سو کے قریب کھلاڑیوں نے مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ پاک فوج کے ایتھلیٹس نے مینز ایونٹ شاندار کارکردگی دکھا کر اپنے نام کرلیا جبکہ واپڈا نے دوسری اور ائیرفورس نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویمنز ایونٹ میں واپڈاکی پہلی پوزیشن آئی، میڈلز ٹیبل میں آرمی کی دوسری اور ایچ ای سی تیسرے نمبر پر رہی۔