17-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے نیشنل بینک کے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو کوٹہ کے مطابق ملازمت دینے کےاحکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس محمد ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار نیشنل بینک ملازمین کے بچے ہیں اور انہوں نے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر ملازمت کے لئے درخواستیں دی تھی لیکن تاحال انہیں ملازمت نہیں دی جا رہی ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو فوت شدہ ملازمین کے کوٹہ پر بھرتی کرنے کےاحکامات جاری کئےجائیں۔