02-05-2017

پاکستان نے آسٹریلیا کے نیشنل جونیئرہاکی چمپیئن شپ کے فائنل میں نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کرٹورنامنٹ جیت لیا۔

چمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی منصوبہ بندی کے تحت کھیلا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی نوید عالم نے 13 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔احمد ندیم نے 24 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری کو ہاف ٹائم تک 2-0 کردیا۔اور 44 منٹ میں ایک بار پھراحمد ندیم نے گول کرکے برتری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے 3-0 کردیا۔

تاہم دوسرے ہاف ٹائم میں نیوساؤتھ ویلز کی ٹیم نے دو گول کئے  تاہم مقرر وقت کے اختتام تک پاکستان نے کوئی گول ہونے نہ دیا اور اس طرح فائنل تین دو سے جیت لیا ۔