28-07-2017

نیشنل جونیئراورسینئر ٹینس چیمپئن شپ کراچی میں پانچ اگست سے کھیلی جائے گی۔

نیشنل ٹینس چمپیئن شپ میں ملک بھر کے ٹینس اسٹار ایکشن میں دکھائی دیں گے، پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی عقیل خان اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ایونٹ 5 اگست سے 11 اگست تک کراچی جیم خانہ میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ان ایونٹس کا مقصد نیا ٹیلنٹ اور نامور کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔