10-08-2017

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ ایونٹ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 شیڈول کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کا باقاعدہ آغاز 25 ستمبر سے ہوگا اور ایونٹ  10 ستمبر تک جاری رہےگا جبکہ ایونٹ کے تمام میچز 25 سے 31 اگست تک ملتان اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

 دوسری طرف­ کراچی وائٹس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ لاہور وائٹس کی کپتانی سلمان بٹ، لاہور بلیوز کی قیادت محمد حفیظ، فیصل آباد ریجن کی قیادت مصباح الحق، راولپنڈی کی کپتانی عمر امین، پشاور کی قیادت محمد رضوان اور فاٹا کی ٹیم کی قیادت عثمان شنواری کریں گے۔