17-03-2017

احتساب عدالت پشاور نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سابق ممبر یوسف علی کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دے دیا ہے ۔

نیب پراسیکیورٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے اور بے نامی حصہ دار کے نام پر غیر قانونی اثاثے بنا رکھے ہیں ملزم سے تفتیش کےلئے اس کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر تے ہوئے ملزم کے ریمانڈ میں پانچ روز کی مزید توسیع کر دی اور اسے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ۔