10-10-2017

 نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 14 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

  چودہ رکنی قومی ٹیم میں بسمہ معروف (کپتان)، ثناء میر، عائشہ ظفر، بی بی ناہیدا، جویریہ ودود، سدرہ امین، ارما جاوید، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ایمن انور، نشرح سندھو اور  سعدیہ یوسف شامل ہیں۔جبکہ انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رامین شمیم کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

وویمن قومی کرکٹ  ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 31 اکتوبر سے شارجہ میں شروع ہوگی جو 14 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ سیریز میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔