29-08-2017

آسٹریلیا، پاکستان اورانگلینڈ کےبعد نیوزی لینڈ نےبھی اپنی سرزمین پرڈےنائٹ ٹیسٹ کرانےکا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ میں پہلا ڈےنائٹ ٹیسٹ آئندہ سال بائیس سےچھبیس مارچ تک کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کےمطابق انگلینڈ کی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرےگی ،جہاں 2ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے، ایک ٹیسٹ ڈےنائٹ ہوگا۔شیڈول کےمطابق ،ڈےنائٹ ٹیسٹ 22سے26مارچ تک ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائےگا جس کیلئےآکلینڈ کونسل سےاجازت حاصل کرلی گئی ہے۔