09-06-2018

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 490 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا ہے

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈ ے میچ میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر490 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔نیوزی لینڈ کی کپتان سوزی بیٹس نے 151 رنز کی اننگز کھیلی، میڈی گرین نے 121 رنز بنائے اور آمیلیاکر 81 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

نیوزی لینڈ کے 490 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 144 رنز پرڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے 346 رنز سے جیت اپنے نام کرلی۔