15-11-2017

نیوزی لینڈ کی ویمنز  کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے جیت لی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن کی ناکامی سے دوچار ہوئی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا پائی۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز نے مطلوبہ ہدف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،

یاد  رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔