August 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پانی جمع ہونے سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا

31-07-2018

سپریم کورٹ  نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی جمع ہونے سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا ہے۔

 چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بارش کا پانی جمع ہونے کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کےپارکنگ ایریا میں پانی جمع ہوا تھا، بورڈنگ جاری کرنے والے کاؤنٹر کے پاس پانی جمع نہیں ہوا، میڈیا پر چلنے والے کلپ بھی سپریم کورٹ میں پیش کردیئے گئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ بھی ایئرپورٹ کا حصہ ہوتی ہے، ہم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن نہیں تعمیرات کا جائزہ لینا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کےڈیزائن کرنے والے معاملے کو دیکھیں، ممکن ہو تو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی کی جائے، یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی کھڑا نہ ہو۔

Related posts