24-10-2017

نیپرانے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 19پیسے کمی کی منظوری  دے دی ہے ۔

نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔

 واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے  اس درخواست کو مسترد کردیا اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔