26-09-2017

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

 نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو تقریباً ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا۔

نیپرا نے واضح کیا کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔