02-06-2018

نیپرا نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 69پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نوٹی فکیشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی سستی ہونے کا ریلیف صارفین کو جون کے بجلی بلوں میں منتقل کریں ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سمیت زرعی صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا۔

بجلی سستی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔