25-04-2018

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں1روپے86پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

 نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں1روپے86پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ۔

 نیپراکے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔