28-03-2018

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں فروری کیلئے کی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ردو بدل کے حوالے سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی پٹیشن کا جائزہ لیا۔ سی پی پی اے نے ماہ فروری کیلئے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کیلئے 2 روپے 19 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔

 کمی کا اطلاق کے الیکٹرک، 300 یونٹ ماہانہ تک استعمال کرنے والے اور گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔