03-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر امام غزالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ریاض کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یونیورستی کی طالبہ کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ۔

عدالت کو بتایاگیا کہ درخواست گزارہ امام غزالی یونیورسٹی پشاور کی طالبہ ہے تاہم تین سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں اس یونیورسٹی کو غیر رجسٹرڈ قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے درخواست گزارہ کی رٹ میں اب یونیورسٹی کا مالک عدالتی حکم پر عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا ہے جس پر عدالت نے یونیورسٹی کے وائس  چانسلر ڈاکٹر ریاض کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔