August 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

واپڈا ایکسئین کے قتل کےالزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹس میں سماعت پر حکم امتناعی جاری

13-06-2018

پشاورہائی کورٹ  نے واپڈا کے ایکسئین کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹس میں سماعت کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزمان مصطفی ، تمیور اور شہریار کیانی کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزاروں پر ایبٹ اباد میں واپڈا ایکسئین کے قتل کا الزام ہے اور ان کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں ہے جہاں ٹرائل جاری ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یہ عام کیس ہے اور ملٹری کورٹس کا کیس نہیں لہذا اس کیس کو عام عداتل میں سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے سے تاحکم ثانی روک کر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

Related posts