05-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے واپڈا کو بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کی جانے والے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں واجب الادا پانچ سو ملین روپے کی رقم صوبائی حکومت کو ادا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے دائر رٹ پٹیشن نمٹا دی ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیسکو کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ واپڈا کی جانب سے بجلی کے بلوں میں صارفین سے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کے نام سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور پیسکو کے ذمے پانچ سو ملین روپے واجب الدا ہے ۔ فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پیسکو کو بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کی جانے والے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں واجب الادا پانچ سو ملین روپے کی رقم صوبائی حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر رٹ نمٹا دی ۔