08-09-2017

ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

تقریب کے موقع پر  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ کے میچز پاکستان کیلئے نہایت اہم ہیں۔ یہ پہلا قدم ہے، اس کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔ کراچی کے حالات بہت اچھے ہو گئے ہیں لیکن ابھی انٹرنیشنل کمیونٹی تسلیم نہیں کر رہی۔ کراچی کے سیکیورٹی انتظامات انٹرنیشنل سیکیورٹی کمپنی کو دکھائیں گے۔