25-07-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک حکومت پنجاب کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی لیکن پی سی بی کو امید ہے کہ جلد حکومت کی جانب سے میچز کے انعقاد کی اجازت مل جائے گی۔

ورلڈ الیون کے دورے میں تین ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے جنہیں انٹرنیشنل میچز کا درجہ حاصل ہو گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک اور جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملا ورلڈ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں جبکہ ورلڈ الیون ممکنہ طور پر 12 سے 19 ستمبر کے درمیان پاکستان کا دورہ کرے گی۔