25-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون میں شامل 14 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلان کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے پانچ، آسٹریلیا کے تین، ویسٹ انڈیز کے دو جبکہ سری لنکا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اورانگلینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ورلڈ الیون میں شامل کرکٹرز میں ڈوپلیسی، ہاشم آملا، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، تمیم اقبال، تشارا پریرا، گرانٹ ایلیٹ، پال کالنگ ووڈ، ٹم پین (وکٹ کیپر)، بین کٹنگ اور جارج بیلی شامل ہیں۔انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ الیون 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گی اور وہ پاکستان پہنچنے سے قبل دبئی میں مختصر ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی۔