02-08-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ے آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹیم کے انتخاب کا کام سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کو سونپ دیا ہے۔

رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں کرکٹ کی بحالی کی امید ہوئی اور فائنل کے انتظامات سے متاثر ہونے والے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون پاکستان لانے کا وعدہ کیا۔

رپوٹس کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ الیون کیلئے 15 کھلاڑیوں کے انتخاب کی ذمے داری اینڈی فلاور کو سونپ دی ہے اور اسکواڈ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی سی سی خود کرے گیا۔ رپورٹ کے مطابق  ستمبر میں متوقع دورے میں اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز 11 سے 19 ستمبر کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔