08-09-2017

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئےلاہور میں قومی کر کٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے  کرکٹرز بیٹنگ اور بولنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے پریکٹس میں مصروف ہیں ۔کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کا بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ  پر توجہ دے رہے ہیں۔

 نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان شام کے سیشن میں کیمپ جوائن کریں گے  جبکہ فاسٹ بائولر رومان رئیس کل کیمپ میں رپورٹ کریں گے ۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گی اور شام کے وقت قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔