28-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں 16 رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان،احمد شہزاد، فخرزمان، بابراعظم، شعیب ملک، عمر امین، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔

دوسری طرف ورلڈ الیون میں شامل کرکٹرز میں ڈوپلیسی، ہاشم آملا، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، تمیم اقبال، تشارا پریرا، گرانٹ ایلیٹ، پال کالنگ ووڈ، ٹم پین (وکٹ کیپر)، بین کٹنگ اور جارج بیلی شامل ہیں۔انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

ورلڈ الیون 11 ستمبر کو لاہور پہنچے گی اور وہ پاکستان پہنچنے سے قبل دبئی میں مختصر ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی۔