09-08-2017

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاری کیلیے 10رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اس سے قبل 3ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے 15، 17 اور 19 ستمبر کا شیڈول دیا گیا تھا تاہم لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کوہوں گے، اس لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنے کیلیے غور کیا جارہا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریزکی تیاری کیلیے10رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی جس کے سربراہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ہیں۔