16-08-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول تیار کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈ الیون آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلے گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 7 تا 15 ستمبر کے درمیان میچز کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے پنجاب انتظامیہ کو دو شیڈول بھیج دیئے ہیں، شیڈول میں 11 ستمبر تا 14 یا 12 تا  15ستمبر میچز کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔