09-02-2017

بھارت میں جاری ورلڈ بلائنڈ ٹی 20کپ میں پاکستان ٹیم  نے آسٹریلیا کو 147رنز سے شکست دے کر مسلسل نویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی 20کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 321سکور بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم174زنز ہی بنا سکی ۔ قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ نویں مسلسل کامیابی ہے اور اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم ہے۔

یاد رہے قومی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔