10-10-2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ایونٹ کا پہلا ایڈیشن 2019 میں شروع ہو گا۔

 رپورٹس  کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والی اجلاس میں آئی سی سی نے  ورلڈ ٹیسٹ چمپئین  شپ کے حوالے گرین سگنل دے دیا ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 2019 میں شروع ہو گا جو 2 سال تک جاری رہے گا اور  ٹاپ 2 ٹیموں کا فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔