11-08-2017

ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئین شپ پاکستان نے جیت لی ہے۔

ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شب مصر میں ہوئی جس کے فائنل میں پاکستان ون اور پاکستان ٹو کو شکست دی،فائنل میں محمد آصف اور بابر مسیح کی جوڑی نے ہم وطن محمد سجاد اور اسجد اقبال کو شکست دی۔

 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان ون اور پاکستان ٹو کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل آخری معرکے میں پاکستان ٹو ٹیم کے محمد آصف اور بابر مسیح نے پاکستان ون کے محمد سجاد اور اسجد اقبال کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں پاکستان ون ٹیم نے ویلز جبکہ پاکستان ٹو نے آئرلینڈ کو ناکامی سے دوچار کیا تھا۔