05-10-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ آ ج منایا جارہا ہے۔

 اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیمینارز،مذاکرے،کانفرنسز اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا  جا رہا ہے  ، اساتذہ تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں بھی  نکالی  گئی  جبکہ طلباء و طالبات نے اساتذہ کرام کی تکریم کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام  کیا۔

قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع  کئے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر  کی جا رہی ہیں۔

 ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں پاکستان میں عالمی یوم اساتذہ ’’ سلام ٹیچر ڈے ‘‘ کے طور پر منایا  جا رہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔