05-09-2017

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خیرات دینے کا عالمی  دن یعنی ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جا رہا ہے۔

ورلڈ چیرٹی ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اہتمام ورک شاپس اور دیگر تقریبات منعقد ہوئی جس میں اس دن کی مناسبت سے لوگوں میں اگاہی اور شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ مستحق اور نادار لوگوں کی مالی مدد کئے بغیر پرامن اور فلاحی معاشرہ قائم نہیں کیا جا سکتا جبکہ  غرباء اور مستحق افراد کی مدد اعلیٰ انسانی اقدار اور اسلامی تعلیمات ہیں۔