07-06-2018

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز14 جون سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ایونٹ کو دیکھنے کےلئے مختلف ممالک سے ہزاروں شائقین روس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔

  چودہ جون سے 15 جولائی تک جاری رہے والے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال  مقابلوں میں دنیا کی ٹاپ 32 ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔جرمنی کی ٹیم ایک بار پھر اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے۔

گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوراگوئے، گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا، گروپ جی میں بلجیم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔