12-05-2017

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے18رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

15سے25جون تک لندن میں ہونےوالےایونٹ کیلئے18رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ اسٹرائیکرعبدالحسیم خان کوکپتان برقراررکھا گیا ہےجبکہ عمربھٹہ ان کےنائب ہوں گے۔گول کیپرزمیں امجد علی اورمظہرعباس، ہاف بیکس میں نوازاشفاق، علیم بلال، ابوبکرمحمود، رضوان جونئیر، عاطف مشتاق، تصورعباس اورعماد شکیل بٹ شامل ہیں۔فارورڈزمیں محمد عرفان جونئیر، عمربھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجازاحمد، حسیم خان، اظفر یعقوب اورعمیرسرفرازشامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت، کینیڈا، نیدرلینڈز، اوراسکاٹ لینڈ کےساتھ پول بی میں شامل ہے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 15جون کونیدرلینڈزکیخلاف کھیلےگا۔