29-06-2017

ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کے استقبال کیلیے کوئی آفیشل اور شائقین موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان ٹیم چین کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔جس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم  کے  ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔