29-05-2017

ورلڈ  ہاکی لیگ میں شرکت کےلیے قومی ہاکی ٹیم لند ن پہنچ گئی ہے ۔ورلڈ  ہاکی لیگ سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ سے تین میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

لندن پہنچنے والی ہاکی ٹیم 16کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ کے میچوں میں شرکت کرے گی جو 15جون سے 25جون تک کھیلی جائےگی۔

ٹیم کی قیادت حسیم خان کررہےہیں نائب کپتان عمر بھٹہ ، مینجر حنیف خان اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید ہیں ۔