02-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ  کےلئے سامان کی خریداری میں پڑے پیمانے پر خورد برد کرنے کے الزام میں ملوث ٹھیکدار منصور احمد غوری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے اسے احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار ورکرز ویلفیئر بورڈ کا سپلائر ہے جس پر اشیاء کی سپلائی میں لاکھوں روپے خوردبرد کرنے کا الزام ہے تاہم اس حوالے سے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہوچکا ہے اور نیب کو اب درخواست گزار سے تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں ہے لہذا درخواست گزار کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جائے ۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست گزار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کر دی ۔