07-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر بحال ہونے والے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سات اساتذہ کو ایک سال سے تنخواہ ادا نہ کرنے پر ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباداور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکولوں میں تعینات ہیں جنہیں عدالتی احکامات پر بحال کیا گیا ہے تاہم بحالی کے باوجود انہیں گزشتہ ایک سال سے تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔