27-09-2017

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کے فنی اداروں کے دو سو ستر ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں جبکہ باقی نو ماہ کی تنخواہیں آئندہ دس روز میں ادا کر دی جائیں گی ۔

یہ یقین دہائی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بنچ کو سرکاری وکیل نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کےد وران دی ۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی یقین دہانی پر دائر رٹ کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار ورکرز ویلفیئر بورڈ کے فنی اداروں کے ملازمین ہیں جن کی ایک سال سے تنخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔