10-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سات سو پچاس ملازمین کی جانب سے دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے تیس جون دو ہزار سولہ کو سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ز اور سیکرٹری ویلفیئر بورڈ کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے ۔