18-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پندرہ سو سے زائد ملازمین کی تاحال عدم مستقلی اور تنخواہو ں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر رٹ پر چیئرمین ورکرز ویلفیئر فنڈ اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر رٹ میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزاروں کو عرصہ دراز سے ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مختلف پوسٹوں پر تعینات کیا گیا تاہم کئی سال تک کنٹریکت پر تعیناتی کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں مستقل کرنے کے احکاما ت جاری کئے جائیں ۔