06-04-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کرپشن سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث تحصیلدار طارق حسن کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے ۔

سینئر پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کوبتایا کہ ملزم پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کے لئے اراضی خریداری میں ایک سو پچاسی ملین روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے جبکہ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کی ہے جس پر اسے گرفتار کیا گیا ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا جائے ۔

عدالت نے نیب سینئر پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کر لی اور ملزم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے تحویل میں دے دیا ۔