04-05-2018

وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام سرکاری سکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ 10 فیصد حج کوٹہ کی منظوری دی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا پہلی قرعہ اندازی میں 87 ہزار 813 عازمین کامیاب ہو چکے ہیں، 7 فیصد باقی قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے، سپریم کورٹ میں کامیاب ہوئے تو 11947 عازمین کی قرعہ اندازی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا 3 سال یا زائد بار درخواستیں دینے والوں کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، 80 سال سے زائد عمر والوں کو بمعہ معاون کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ کامیاب اُمیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں گے۔