29-03-2018

وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج کوٹے میں کمی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

 وزارت مذہبی امور کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹہ 67فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم اسلام آبادہائی کورٹ نے سرکاری حج کوٹہ کم کرکے 60 فیصد کر دیا ہے اس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست  میں موقف اپنایا گیا کہ قانونی چارہ جوئی کے باعث حج قرعہ اندازی بھی مکمل نہیں ہو سکی، قرعہ اندازی میں تاخیر ہوئی تو حج آپریشن متاثر ہوگا، مئی تک ہر صورت فلائیٹ آپریشن کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں اسلئے  عدالت سے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی جاتی ہے ۔