27-04-2018

 

وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے حلف لیا، اس موقع پر وفاقی وزرا، سیاسی رہنما اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

حکومت نےمفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور  لگائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔