07-08-2017

سپریم کورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدراوروزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی ہے۔

دائر رٹ درخواست  میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر اوروزیراعلی گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کو فکسڈ اوربغاوت قرار دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ اب سوچیں گے کہ کس ملک کے ساتھ الحاق کریں۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ سے اپنے سوال کا جواب مانگ کر توہین عدالت کی ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نااہل وزیراعظم نواز شریف کوہمیشہ وزیراعظم پکارنے اعلان کیا تھا۔