01-08-2017

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں میاں نواز شریف ،ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین ، صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی فوری گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔

خدائی خدمات گار تنظیم کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ نیب آرڈیننس کے تحت جس کے خلاف انکوائری ہو، چیئرمین نیب ان کی گرفتاری کا حکم دے سکتے ہیں تاہم اب تک چیئرمین نیب نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔