09-06-2018

زرعی یونیورسٹی پشاور نے وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے تحت باہم معذور طلبہ کو الیکٹرک وہیل چیئر دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں درخواستیں طلب کرلی ہیں۔  جامعہ  کی جانب سے  جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیراعظم الیکٹرک وہیل چیئر سکیم کے تحت زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام باہم معذور طلبہ کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کرے گا۔

نوٹی فکیشن  میں تمام معذور طلبہ کو26جون تک ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ میں اپنی درخواستیں ڈس ایبلٹی سرٹیفیکیٹس اور قومی شناختی کارڈ زکاپی کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔