26-03-2019

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عبد الماجد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی ۔

فاضل عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے ہرجانہ کیس کی سماعت کی فاضل عدالت نے وزیر اعظم پاکستان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جواب لازم داخل کریں ۔

دائر ہرجانہ کیس میں سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان پر سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور اس الزام پر فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے